Ø+یدر علی ظفر
(دیگلور)

تو ہی ہے ابتدا اے خدا
تو ہی ہے انتہا اے خدا
دے رہی شاخ پر ہر کلی
یہ صدا اے خدا اے خدا
مجھ گناہ گار پر کر کرم
بخش دے ہر خطا اے خدا
چل پڑے کفر کی راہ پر
Ø+Ù‚ کا رستہ بتا اے خدا
لا شریک لہ ÙˆØ+دہٗ
سب فنا تو بقا اے خدا
سارے عالم کا سلطان تو
تو ہی سب کا خدا اے خدا
روØ+ تن سے جدا ہو اگر
ہو زباں پر خدا اے خدا
جگمگاتا یہ عالم رہے
ہے ظفرؔ کی دعا اے خدا
Ù+Ù+Ù+